عمران خان کے جھوٹوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ردِ عمل آگیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ، پہلے بھی عمران فساد فی الارض نے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں بند کیا، ہم تب بھی بلیک میل نہیں ہوئے،پہلے ہی کہا ہے اس واقعہ پر جے آئی ٹی بننی چاہیے اور واقعہ کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے جو الزامات لگائے ہیں ان تین کے خلاف کوئی ایک بھی ثبوت پر بات نہیں کی، جس طرح سمندر کی گہرائی کی پیمائش نہیں کی جا سکتی اسی طرح اس کے اس کے جھوٹوں کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ ہم نے پہلے ہی کہا ہے اس واقعہ پر جے آئی ٹی بننی چاہیے اور واقعہ کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، اس سے پہلے بھی عمران فساد فی الارض نے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں بند کیا، ہم تب بھی بلیک میل نہیں ہوئے اور اب بھی جھوٹ اور پراپیگنڈے سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں