پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو رہا کر دیا، کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو پولیس نے رہا کردیا۔پولیس نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو جناح اسپتال سے حراست میں لیا تھا۔رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے ایکسرے میں گولی لگنے کے کوئی شواہد نہیں ملے،

راجہ اظہر کے پائوں پر زخم کسی نوکیلی چیز کے لگنے کا ہے، جناح اسپتال میں راجہ اظہر کے پائوں کی ڈریسنگ کردی گئی، دوران احتجاج پولیس کی جانب سیکوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان پر حملے کیخلاف کراچی کے علاقے شارع فیصل پر احتجاج کیا گیا جس دوران پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی اور متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close