عمران خان کی حملہ ناکام بنانیوالے نوجوان ابتسام سے ہسپتال میں ملاقات، کیا تحفہ دیا اور کیا وعدہ کیا؟ بڑی خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز کا حملہ ناکام بنانے والے نوجوان ابتسام سے شوکت خانم ہسپتال میں ملاقات کی ہے۔عمران خان کے اپنے فیس بک پیج پر اس ملاقات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عمران خان اسی شرٹ پر دستخط کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جو گزشتہ روز ابتسام نے پہنی ہوئی تھی۔ دستخط کرتے ہوئے عمران خان نے نوجوان کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔

اس پر ابتسام نے کہا کہ قوم کے ہیرو تو آپ ہیں۔ میری امی بھی آپ کی بہت بڑی سپورٹر ہیں، انہیں دو ہفتے پہلے ہی ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور یہ دو دن ان پر انتہائی مشکل گزرے ہیں۔ عمران خان نے نوجوان سے وعدہ کیا کہ اب وہ جب بھی وزیر آباد آئیں گے تو ابتسام کے گھر ضرور جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بھی کہا کہ وہ اس وعدے کو یاد رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close