قاتلانہ حملے کی پیشگی اطلاع کس نے دی؟ عمران خان نے خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے خود پر قاتلانہ حملے کی پیشگی اطلاع دینے والوں کے بارے میں بتا دیا ۔حملے کے بعد پہلی بار قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس خبریں کدھر سے آتی ہیں ؟ میں ملک کا وزیر اعظم رہا ہوں ،بہت سے لوگوں کو جانتا ہوں ، اداروں اور ایجنسیوں میں لوگوں کو میں جانتا ہوں ، اداروں کے اندر سب متنفر ہیں کیونکہ جب سے یہ آئے ہیں معیشت، انڈسٹری ،ٹیکس کولیکشن نیچے جا رہی ہے ، ،جولوگ ان سے تنگ ہیں، وہ لوگ مجھے بتا تے ہیں کیا سازش چل رہی ہے۔

 

 

 

 

ایک دن پہلے پتا چل گیا تھا کہ وزیر آباد یا گجرات میں مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، انہوں نے فیصلہ کیا کہ سلمان تاثیر کی طرز پر قتل کرو۔ ان کا منصوبہ تھا کہ پہلے کہو کہ اس نے توہینِ مذہب کی ہے، اس پر پہلے انہوں نے ٹیپس بنائیں اور ن لیگ کے لوگوں نے چلائیں ، پہلے تو یہ بتایا گیا کہ عمران خان نے دین کی توہین کی ہے۔ اس کے بعد منصوبہ بنا کہ کہا جائے گا کہ مذہبی انتہا پسند نے عمران خان کو قتل کردیا ۔ میں نے یہ پلان 24 ستمبر کو جلسے میں عمران خان کے سامنے رکھا، وزیر آباد میں سب کچھ بالکل سکرپٹ کے مطابق ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں