عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات کا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات کا دعویٰ کر دیا گیا۔۔ نجی نیوز چینل نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے درمیان اختلافات کے دعویٰ کیا تھا۔اس حوالے سے معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان نے تصدیق کردی ہے۔

 

 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران ریاض خان نے بتا یا کہ ‘پرویز الہی ایف آئی آر سے ایک نام نکلوانے پر بضدہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرانے کے معاملے پر عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close