ارشد شریف کے قتل کے تمام ثبوت کہاں رکھے ہیں؟ مراد سعید کا بڑا دعویٰ

پشاور(پی این آئی)ارشد شریف کے قتل کے تمام ثبوت کہاں رکھے ہیں؟ مراد سعید کا بڑا دعویٰ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف قتل کیس کے ثبوت تین مختلف مقامات پر رکھے ہیں، اگر مجھے راستے سے ہٹایا گیا تو بھی یہ ثبوت کسی اور طرح سے سامنے آئیں گے، ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے پرکمیشن بنے گا تو ثبوت سامنے رکھوں گا۔

 

 

 

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا حوصلہ دیکھا کہ گولیاں لگنے کے باوجود عوام کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جب مالا کنڈ میں ایک کھیل کھیلا جارہا تھا، اس وقت جب میں حقائق سامنے لایا تو مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مالا کنڈ میں ہم نے سازش کو عوامی طاقت سے ناکا بنا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close