پی ٹی آئی لانگ مارچ کب تک ملتوی کیے جانے کا امکان ہے؟ بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کا مارچ عارضی طور پر ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد مارچ کو روک دیا گیا تھا۔آج پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس عمران خان کی زیرصدرت شیڈول ہے جس میں مارچ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

 

 

تحریک انصاف کے مارچ کو فی الحال آج کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔دور دراز کے شہروں سے اسلام آباد آنے والی تنظیموں کو فوری روانہ ہونے سے روک دیا گیا اور آج بھرپور مظاہرے کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور تنظیموں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا جا سکتا ہے اور لانگ مارچ کو چند روز میں ری شیڈول کیا جائے گا تاہم حتمی اعلان عمران خان کریں گے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا،مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر کے نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی،جبکہ کارکنوں نے پولیس اور ایف سی اہلکار پر پتھراؤ کیا۔پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

 

 

گورنر ہاؤس لاہور کے باہر بھی مظاہرین نے احتجاج کیا،گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائروں کو آگ لگا دی۔گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرین نے سکیورٹی کیمرے تور دئیے۔لاہورمیں شاہدرہ چوک،بیگم کوٹ اور کلمہ چوک پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔فیروز پور روڈ پر احتجاج کی وجہ سے میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں