اسد عمر کے بیٹے نے عمران خان پر حملے کے بعد انہیں کیا پیغام بھیجا؟

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عمران خان پر حملے کے بعد اپنے بیٹے کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے لکھا کہ گزشتہ رات میرے بیٹے نے مجھے پیغام دیا کہ بابا اس وقت حالات کیسے بھی کیوں نہ ہو جائیں آپ نے ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے ان سب کے بعد بھی ایک زندگی ہے اور آپ اللہ کے سامنے جوابدہ ہونے پر شرمندہ نہیں ہوں گے۔ان کے بیٹے نے پیغام میں مزید لکھا کہ ‘انا کا مسئلہ بنانے والے آپ کو خوفزدہ نہیں کر سکتے، بلآخر انصاف اس دنیا میں ہوگا یا آخرت میں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close