اتنی جلدی کپڑے واسکٹ اور شکل تبدیل ہوگئی؟سوالیہ نشان اٹھا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مجرم کے کپڑے ، جیکٹ اور شکل کے تبدیل ہونے پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی سینئر رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ’’اتنی جلدی کپڑے واسکٹ اور شکل تبدیل ہوگئی؟۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے ملزم اور تفتیش کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی جبکہ ملزم کاسچ جھوٹ جانچنے کے لیے پولی گراف ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لیے پہلے ہی لاہور منتقل کر دیا گیا ہے،ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچا دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نوید سے سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں نے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے ملزم کے بیان میں سچ جھوٹ جانچنے کے لیے پولی گراف ٹیسٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close