اللہ تعالیٰ میرے عمران خان کو کچھ مت کرنا، ننھی بچی حملے کی خبر سن کر افسردہ

گوجرانوالہ(پی این آئی)گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ اور عمران خان پر حملے کی خبرسن کر ایک ننھی بچی افسرد ہ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عمران خان پر حملے کی خبر سن کر ایک ننھی بچی افسردہ ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی روتے ہوئے امی سے کہہ رہی ہے کہ کسی نے میرے عمران خان کو گولی مار دی ہے،

اللہ تعالی میرے عمران خان کو کچھ بھی مت کرنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close