خیبر پختونخوا کے وزیر کی اسلحہ لہرا کر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو سرعام دھمکیاں،ویڈیو وائرل

باجوڑ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور صوبائی وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثنا اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثنا اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھرے مجمعے میں وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انور زیب کہہ رہے ہیں کہ مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں،

رانا ثنا اللہ سن لو، بندوقوں اور اسلحہ کے ساتھ آپ کی طرف آ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close