لاہور( پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے ملزم اور تفتیش کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی جبکہ ملزم کاسچ جھوٹ جانچنے کے لیے پولی گراف ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لیے پہلے ہی لاہور منتقل کر دیا گیا ہے،ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچا دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نوید سے سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں نے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے ملزم کے بیان میں سچ جھوٹ جانچنے کے لیے پولی گراف ٹیسٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں