عمران خان پر قاتلانہ حملہ، سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کیا کہا؟

لندن(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سابق وزیراعظم پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر اراکین پر فائرنگ حیران کن اور قابلِ مذمت ہے۔

ریحام خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہمارے سیاستدانوں کے لیے عوامی اجتماعات کی سیکیورٹی یقینی بنائی جانی چاہیے۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی۔فائرنگ کے اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پیر پر گولی لگی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close