لاہور (آئی این پی)پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے پر فیصل واوڈا اور رانا ثنااللہ سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی ڈی ایچ کیو اسپتال وزیرآباد پہنچے جہاں انہوں نے زیرِعلاج ایڈمن منیجر راشد اور ڈی جیحمزہ کی عیادت کی۔علی زیدی نے کہا کہ راناثنااللہ جو کہتا تھا کہ خونی مارچ ہو گا آج ہو گیا راناثنااللہ اور فضول بولنے والے ساتھیوں پر ایف آئی آر ہونی چاہیے لانگ مارچ میں ہماریساتھ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
پی ٹی آئی میں کوئی عزیربلوچ، صولت مرزا اور گلو بٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان اور فیصل جاوید، احمدچٹھہ کو گولیاں لگی ہیں گزشتہ روزجنہوں نے دھمکی دی وہ پی ڈی ایم کے لوگ ہیں، راناثنا سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے کہ یہ خونی لانگ مارچ کیوں ہے کراچی میں ہمارے صدر پر تشدد کیا گیا لیکن سڑک بندکی نہ الیکشن ملتوی کیا ہم ابھی بھی قانون کیدائریمیں رہ کرکام کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ ایک سے زائد افراد کا کام ہے راناثنااللہ کوہم اسلام آبادسے نہیں نکلنے دیں گے لانگ مارچ پر عمران خان، شاہ محمود اور اسدعمر سے مشاورت کروں گا مسلم لیگ( ن) نے کل لانگ مارچ نہ گزرنے دینے کا اعلان کیاتھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں