اقتدار کے لیے نیا بیانیہ آگیا، عمران خان پر حملے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردِ عمل

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع اور مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے نیا بیانیہ آگیا، بیرونی سازش اور حقیقی آزادی کدھر گئی۔جمعرات کو اسد عمر اور اسلم اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لیے نیا بیانیہ آگیا، بیرونی سازش اور حقیقی آزادی کدھر گئی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں اقتدار 4 سال، کے پی میں 9 سال اور نتیجہ صفر ہے۔

کرپشن کے خلاف جہاد کرتے خود کرپشن میں نااہل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر احتجاج ابھی ہونا ہے تو یہ لانگ مارچ کیا تھا۔ لانگ مارچ کی ہوا گوجرانوالہ تک ہی نکل گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close