عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملالہ یوسفزئی کا پیغام بھی آ گیا

نیویارک(آئی این پی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عقیدے یا جماعت کے رہنمائوں پرحملے ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔جمعرات کو ملالہ یوسفزئی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں ملالہ نے کہا کہ سیاسی عقیدے یا جماعت کے رہنمائوں پرحملے ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔

ملالہ نے مزید کہا کہ پرتشدد احتجاج کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتا، عمران خان کی مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close