لانگ مارچ قافلے پر فائرنگ، عمران خان کے سابق ساتھی عبدالعلیم خان کا ردِ عمل آ گیا

لاہور(آئی این پی)سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کے قافلے پر فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ٹویٹر پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی عمران خان سمیت دیگر تمام شرکا کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

واضح رہے کہ وزیرآباد میں اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close