ایک پستول سے نکلنے والی 6گولیوں نے 14لوگوں کو کیسے زخمی کر دیا؟ حامد میر نے عمران خان پر حملے پر سوالات اٹھا دیئے

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری پر سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے زخمی افراد کی فہرست شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا “یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں، ایک پستول سے نکلنے والی چھ گولیوں نے 14 افراد کو زخمی کیسے کیا اور ایک آدمی کی جان کیسے لے لی؟ “حامد میر کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست کے مطابق حملے میں 14 افراد زخمی اور ایک شہید ہوا ہے۔

زخمیوں میں عمران خان، احمد ناصر چٹھہ، فیصل جاوید ، علی زیدی، عمران اسماعیل اور ایس اے حمید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یوسف خان، زاہد خان، محمد لیاقت، عمر ڈار، اریب، عمران یوسف، حمزہ اور عمر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں معظم نامی ایک شخص شہید ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں