عمران خان پر حملے کیخلاف ہونیوالے احتجاج پر بھی حملہ، فائرنگ کا دعویٰ

فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف فیصل آباد میں فرخ حبیب کی قیادت میں ہونے والے دھرنے پر فائرنگ کی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ڈی ٹائپ پل فیصل آباد پر ہمارے دھرنے پر فائرنگ کروائی گئی۔یہ امپورٹڈ حکومت جو مرضی کرلے ہم کھڑے ہیں، یہیں کھڑے ہیں اور ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

اینکر پرسن امیر عباس کے مطابق “فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کو خوفزدہ کرنے کیلئے نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مظاہرین نے رانا ثنا اللہ کے ڈیرے پر پتھروا بھی کیا۔ سنبھالیں حالات اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close