سازشیوں کا منہ کالا ہوا، عمران خان کو نئی زندگی مل گئی، فیصل واوڈا کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق” رہنما فیصل واوڈا کا بیان بھی آگیا۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا “اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی۔

 

 

 

 

سازشیوں کا منہ کالا ہوا۔ میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔”خیال رہے کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد فیصل واوڈا نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے عمران خان کے لانگ مارچ کے بارے میں کہا تھا کہ یہ خونی مارچ ہوگا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہیں اس لانگ مارچ میں لاشیں ہی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔ فیصل واوڈا کی اس پریس کانفرنس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close