ایک دن پہلے ہی اطلاعات مل گئی تھیں، عمران خان پر حملے سے متعلق مزید انکشافات

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے انکشاف کیا کہ ایک روز قبل معلومات مل گئی تھیں کہ وزیر آباد میں کوئی حملہ کر سکتا ہے ۔

 

 

اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ مجھے ایک روز قبل معلومات مل چکی تھیں کہ وزیر آباد میں حملہ ہو سکتا ہے ، میں نے اس سے متعلق یہاں کے ہمارے مقامی رہنما احمد چٹھہ کو فون پر بتایا ، انہوں نے کہا کہ میرے علم میں بھی یہی بات آئی ہے کہ پہلے سے ہی کچھ طے ہے ، میں نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کو بتایا ہے تاکہ وہ اضافی سکیورٹی دیں۔اعجاز چودھری نے کہا کہ جو حفاظتی انتظامات ہونے چاہئے تھے وہ نہیں تھے ، فی الحال یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ وہ اکیلا ہے یا کوئی اور بھی ساتھ ہے ۔ 7 افراد کو گولیاں لگی ہیں جس میں سے ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے ۔ جس بات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتا وہ قتل کا پس منظور ہے ۔ اے این پی کے ایمن والی نے بیان دیا تھا جس کا مفہوم بنتا ہے کہ عمران خان کو فارغ کرنا ہے ۔

 

 

 

اعجاز چودھری نے مزید کہا کہ رانا ثناء نے یہ لفظ اور فقرہ متعدد بار استعمال کیا ، یہ کسی بھی شخص کو جو لانگ مارچ میں شریک تھا مگر وہ اپنی لیڈر شپ کے اشارے کا منتظر تھا وہ ایسے جملے کو اشارہ سمجھ کر حملہ کر سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close