عمران خان کی حالت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے آگاہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) عمران خان کی حالت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے آگاہ کر دیا۔۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر قاتلانہ حملہ ہو ا، عمران خان کنٹینر پر کھڑے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے ، عمران خان کو طبی امداد کیلئے شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔عمران خان کے علاج کیلئے ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔

 

 

عمران خان کے فوری علاج کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان باہر آئے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی حالت بالکل ٹھیک ہے ان کی ٹانگوں میں گولیوں کے ٹکڑے موجود ہیں ، عمران خان کی ایک ٹانگ میں ٹیبیا کی ہڈی متاثر ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جس جس سپیشلسٹ کی ہمیں ضرورت ہو سکتی ہے وہ تمام میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close