عمران خان پر حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

 

 

 

 

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ حملہ آور نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ نائن ایم ایم نہیں بلکہ خود کار ہتھیار کا برسٹ مارا گیا تھا، اس بارے میں کوئی رائے نہیں ہے کہ عمران خان اس حملے میں بال بال بچے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close