عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا، حملہ آور کا بیان آگیا

وزیر آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی پوری کوشش کی ، اس کا نشانہ صرف اور صرف عمران خان تھا باقی کوئی نہیں تھا۔پولیس کی حراست میں موجود ملزم کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں اس کو حملے کا اعتراف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ملزم نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا، مجھ سے یہ نہیں دیکھا گیا اور میں نے اسے مارنے کی پوری کوشش کی ، میرا نشانہ صرف عمران خان تھا۔ میں نے سوچا کہ ادھر اذان ہو رہی ہے اور ادھر یہ گانے چلا رہے ہیں، اس کے بعد حملہ کیا، جس دن یہ لاہور سے چلا ہے اس دن سے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ میں نے اس کو چھوڑنا نہیں ہے۔حملہ آور نے کہا کہ وہ اپنی بائیک پر آیا ، اس کے پیچھے کوئی نہیں تھا وہ بالکل اکیلا آیا ، اس نے ماموں کی موٹر سائیکل کی دکان ہے جہاں بائیک کھڑی کی اور اس کے بعد عمران خان پر حملہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close