عمران خان پر حملہ ناکام بنانیوالے نوجوان کا پہلا بیان جاری، کس بات پر شرمندہ ہوں؟ بتا دیا

وزیرآباد (پی این آئی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ ناکام بنانے والے شخص کی گفتگو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل گفتگو میں سابق وزیراعظم کی جان بچانے والے ابتسام نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ بائی پاس سے پیدل چلتا ہوا آرہا تھا۔

اس دوران جب حملہ آور نے پستول سیدھا کیا تو میں نے اسے پکڑ لیا تاہم اس نے پستول نکالتے وقت ہی ایک فائر کردیا۔شہری نے بتایا کہ حملہ آور کی پستول آٹو تھی جس کو پکڑا کو اس سے لگاتار فائر ہوتے ہوئے نیچی آئی، اس دوران ایک شخص کو گولی لگی، اس پر شرمندہ ہوں کہ حملہ آور کو پہلے فائر پر نہیں پکڑسکا تاہم جب تک ہم زندہ ہیں عمران خان کو آنچ بھی نہیں آسکتی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فائرنگ واقعے کا موردالزام رانا ثناء اللہ کو ٹھہرا دیا، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر براہ راست فائرنگ کی گئی، خان صاحب پر اسٹریٹ فائرنگ کی گئی، عمران خان کی ٹانگ میں تین گولیاں لگی ہیں، خون روکنے کیلئے پٹی باندھی گئی ہے، گولیاں لگنے کے بعد عمران خان نے کہا کہ مت گھبراؤ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کا رانا ثناء اللہ کو موردالزام ٹھہراتے ہیں، رانا ثناء اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

مزید برآں ٹی ایچ کیو وزیرآباد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ واقعے میں معظم نامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے،ٹی ایچ کیووزیرآباد کا کہنا ہے کہ معظم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے رہنماء پی ٹی آئی فیصل جاوید ،احمد چٹھہ، حمزہ، زاہد ،محمد عمران ، محمد فاروق، لیاقت اور راشد زخمی ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کنٹینر پر فائرنگ سے ایک ساتھی شہید ہوا ہے دیگر زخمی ہیں، جبکہ عمران خان خیریت سے ہیں۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گولی لگی ہے انہیں لاہور منتقل کیا جارہا ہے، عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کنٹینر پر فائرنگ واقعے سے متعلق بتایا کہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، عمران خان کو گولی لگی ہے اور وہ بہتر حالت میں ہیں۔

گولی لگنے سے عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے، فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی ہے، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک برسٹ چلایا اور بعد میں ایک اور گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے،پولیس نے حملہ آور کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے کنٹینر کے سامنے کھڑے لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیرآباد کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کنٹینر پر فائرنگ میں کسی بھی ہلاکت کی تردید کردی، دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں چند افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ وزیرآباد میں پیش آیا، جہاں اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، جس وقت فائرنگ ہوئی تو عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک کے قریب ہی موجود تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں