عمران خان کو دائیں ٹانگ پر تین گولیاں لگیں، ایک اور دعویٰ آگیا

وزیر آباد (پی این آئی) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی دائیں ٹانگ میں تین گولیاں لگی ہیں۔حامد میر کے مطابق عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ پر تین گولیاں لگی ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عمران اسماعیل کے مطابق حملے کے بعد عمران خان کو دوسرے زخمی لوگوں کی بابت زیادہ تشویش تھی۔ عمران اسماعیل نے اس حملے کی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان پر عائد کی ۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں۔ حملے کے بعد جب عمران خان کو کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کیا جا رہا تھا تو اس وقت کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ان کی دائیں ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close