عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں کون جاں بحق ہوگیا؟ افسوسناک خبر آگئی

وزیر آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو دہلا کر رکھ دیاہے ، فائرنگ میں عمران خان کے بارے میں مبینہ اطلاعات ہیں کہ وہ زخمی ہیں جبکہ فیصل جاوید کا کہناہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں ۔ فیصل جاوید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں، ایک ساتھی شہید اور دیگر زخمی ہیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نے ہسپتال ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہواہے اور 8 زخمی ہیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق بھروکی چیمہ سے ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close