اسلام آباد (آئی این پی ) آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا پول کھو ل دیا ، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اووربلنگ کے ذریعے عوام سے 8ارب سے زائد وصول کیے گئے ، تقسیم کار کمپنیوں نے ایک سال میں 8ارب33کروڑ 80لاکھ کی اووربلنگ کی ، سب سے زیادہ اووربلنگ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کی ، رپورٹ کے مطابق لیسکو نے اپنے صارفین سے ایک ارب 35کروڑروپے اووربلنگ کی ۔ اسلام آباد الیکٹر سپلائی کمپنی نے اوور بلنگ نہیں کی ۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں