گوجرانولہ (آئی این پی)رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ گوجرانوالہ کے لوگوں کے شکر گزار ہیں، حقیقی آزادی لانگ مارچ میں گھکڑ منڈی اور سیالکوٹ کے شہریوں نے شرکت کی ۔ امید ہے کہ یہی روایت وزیرآ باد بھی رکھے گا ، دیکھ رہے ہیں کہ اس مارچ میں لاکھوں افراد نے شکرکت کی ہے ، ہارمی اسٹرٹیجٹی یہ ہے کہ اگر ایک ضلع کے لوگ کم ہوجائیں تو دوسرے ضلع کے لوگ اس کو کور کرلیتے ہیں،
جمعرات کے روز کوٹ خضری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مضحکہ خیز شرائط نامہ پیش کیاہے ، شرائط لگائی کہ اسٹیج پر 12لوگ ہونگے ۔اور وہ بھی اسلام آباد انتظامیہ طے کریگی ، میں سمجھتا ہوں کہ رانا ثناء اللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے ، امید ہے کہ آرٹیکل 17کے تحت ہمیں احتجاج کا حق دیا جائے گا ، شہبا زشریف پی آئی اے 777جہاز بھر کر 43لوگوںکو لیکر چین گئے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ ان کے دورے کیوں ناکام ہورہے ہیں، فوادچوہدری نے کہنا تھا کہ کوئی کیسے ان سے بات کرے گا جنہیں پتہ ہی نہیں ان کی مدت 15دن میں ختم ہوجائے گی ، یہ حکومت پٹرول کی قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ بھی خود نہیں کرسکتی ۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اس وقت 23مقدمات درج ہیں، یہ بھی عالمی ریکارڈ ہے جوکسی سیاسی لیڈر پر اتنے کیسز بنے ہوں ، موجودہ کابینہ کا شاید ہی کوئی ویزر اسلام آباد میں موجود ہو زیادہ تر تو سب بیرون ملک دوروں پر ہوتے ہیں ، رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ مینگل صاحب کے مطابق عمران خان کو مچھ جیل میں رکھیں گے ، یہ سمجھتے ہیں کہ اگر عمران خان کمزور ہوجائے تو سب سے نمٹ لیں گے ، رانا ثناء للہ کی گفتگو سن کر لگتا ہے کہ اوہ ایٹمی قوت ملک کا وزیرداخلہ نہیں بلکہ گھنٹہ گھر کا وزیرد اخلہ ہے ، ہمارا لانگ مارچ کامیابی سے چل رہا ہے ، لاکھوں لوگ شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں