راولپنڈی میں لانگ مارچ کے خلاف بینرکس نے لگا دیئے؟

راولپنڈی(آئی این پی ) تحریک انصاف کا لانگ مارچ پہنچنے سے قبل راولپنڈی میں احتجاج، مظاہروں اور دھرنوں کے خلاف بینرز آویزاں کردیے گئے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی آمد سے قبل مری روڈ پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، جن پر لکھا ہے کہ آئے روز پرتشدد مظاہروں سے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں۔ احتجاج ، دھرنوں سے تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ مختلف مقامات پر لگائے گئے بینرز پر سول سوسائٹی کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ مظاہروں سے معاشی سرگرمیاں ٹھپ، مزدور کا چولہا بجھ چکا ہے۔

سول سوسائٹی نے بینرز پر نعروں کے ذریعے مظاہروں اور دھرنوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close