ارشد شریف نیروبی کیسے پہنچے؟ انکشاف انگیز تفصیلات سامنے آ گئیں

نیروبی (پی این آئی) مقتول پاکستانی صحافی ارشد شریف کے حوالے سے کینیا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ دبئی سے ویزا لے کر آئے تھے، انہوں نے نیروبی میں آن ارائیول ویزا نہیں لیا تھا، ارشد شریف کو وقار احمد نے اسپانسر کیا تھا۔ نیروبی میں کینیا کے حکام کے مطابق ارشد شریف نیروبی میں ایک بلڈنگ کے ٹاپ فلور پر مقیم تھے، ارشد شریف نے کینیا کے ویزے کیلئے اسپانسر، ایڈریس اور ریٹرن ٹکٹ کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔ اس حوالے سے نیروبی میں کینیا اور پاکستانی حکام نے ارشد شریف سے متعلق رابطہ کرنے پر ان تفصیلات کی تصدیق کر دی ہے۔

ان تفصیلات کے مطابق ارشد شریف نے 8 اگست کو دبئی سے کینیا کے ویزے کیلئے ایپلائی کیا، وہ 20 اگست کو کینیا پہنچ گئے تھے، ارشد شریف نے نیروبی میں دو ماہ اور تین دن گزارے۔ جس کے بعد افسوسناک واقعے میں ان کی جان چلی گئی۔ یہ بات اہم ہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی رات کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں