اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آنسپکٹر جنرل پولیس نے مسلح پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جائے، لانگ مارچ پر انسداد دہشتگردی اسکواڈ تعینات کرنے کی اجازت دی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس نے لکھا ہے کہ مسلح انسداد دہشتگردی اسکواڈ کی مارچ سے کچھ فاصلے پر تعیناتی کی اجازت دی جائے،
مارچ کے شرکاء کی فورس پر فائرنگ کی صورت میں کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست علی امین گنڈاپور اور کامران بنگش کے بیانات کی روشنی میں کی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں