اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران صرف فوج اور سپریم کورٹ کے ذریعے ختم ہوگا۔اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ فوج جو بھی فیصلہ کرے گی عمران خان اس سے اتفاق کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان آرمی چیف کے فیصلوں، ان کی پوزیشن پر کبھی تنقید نہیں کرتے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے جو اب تک گوجرانوالہ پہنچ سکا ہے، مارچ کی منزل اسلام آباد ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہماری تحریک اسلام آباد جا کر ختم ہوجائے گی،ہماری تحریک 10مہینے تک چلتی رہے گی، جب تک الیکشن نہیں ہوتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں