پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق وفاق کی درخواست پر(آج ) جمعرات کو سماعت کریں گے، وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہیکہ اسپیشل جج سینٹرل نے اختیارات سے تجاوز کرکے اعظم سواتی کو ضمانت دی، اسپیشل جج سینٹرل نے پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی، اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیکر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔اعظم سواتی کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائرکی گئی ہے، وفاقی حکومت نے درخواست میں سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بنایا ہے۔خیال رہے کہ اعظم سواتی کی دس روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close