آپ اسلام آباد آ سکتے ہیں اگر۔۔۔۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق رضامندی ظاہر دی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ہائیکورٹ کو یقین دہانی کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون میں تبدیلی پر صحافی برادری سے مشاورت کریں گے اور اگر بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی توحکومت بل کو واپس لے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو کنٹرول کرنا چاہیے اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور اندیشہ ہے کہ آزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے اسلام آباد میں داخلے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور اگر عمران خان ہائیکورٹ کو یقین دہانی کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا۔سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے اور جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close