آرمی چیف کا فیصلہ کر لیا، نامور صحافی اجمل جامی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) صحافی اجمل جامی کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ عین وقت پر کیا جائے گا۔ اجمل جامی نے کہا کہ صبح سے یہ شور مچا ہوا ہے کہ آرمی چیف کا فیصلہ کرلیا گیا ہے لیکن ان کی اطلاعات کے مطابق ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا فیصلہ مقررہ وقت پر ہی کیا جائے گا، حکومت میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ جلد فیصلے سے عمران خان کو مائلیج ملے گی اس لیے بہتر ہے کہ مقررہ وقت پر فیصلہ کیا جائے۔اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ اب فیصلے کی گھڑی آگئی ہے، چونکہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں لہذا نیا آرمی چیف آجائے گا. وزیر اعظم نے ایک طرف اپنے پتے سینے سے لگائے ہوئے ہیں اور دوسری طرف وہ اس بات پر مصر ہیں کہ وہ اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close