عمران خان کے کنٹینر سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کی خبر جھوٹی نکلی، صحافی کی معافی

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی حمزہ اطہر سلام نے عمران خان کے کنٹینر سے گر کر نوجوان کی موت کی خبر شیئر کرنے پر معذرت کرلی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صحافی حمزہ اظہر سلام نے لکھا کہ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے علم ہوتا ہے کہ نوجوان کی موت عمران خان کے کنٹینر سے نہیں بلکہ لانگ مارچ میں شامل ایک ٹرک سے گرنے کے باعث ہوئی ہے ۔

حمزہ اظہر اسلام نے کھلے دل سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کا عمران خان یا سکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں ، گزشتہ روز ٹویٹ کیلئے معذرت خواہ ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close