70 سالہ عدالتی نظام میں تبدیلی کی ضرورت، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ 70 سالہ عدلیہ کے نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور یہ ایک دم آنا ممکن نہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد ایک ہی ہے کہ ہم نے اپنے اس نظام کر تبدیل کرنا ہے، ہر شہری کو سستا اور فوری انصاف ملے وہی ہمارا مقصد ہے، ہمارے ادارے کا صرف ایک ہی ٹیسٹ ہے اور وہ ٹیسٹ یہ ہے کہ عوام کا ہمارے اوپر کتنا اعتماد ہے، ہم نے اس اعتماد کو بحال کرنا ہے۔

سستا انصاف نہ ملے تو یہ عمارتیں بے معنی ہیں۔ ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں لگتا کیونکہ اس سے اصلاح ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں بہتری صرف عمارتوں پر نہیں رکے گی بلکہ ریاست عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کے تقاضے بھی پورے کرے گی۔ ملک کی سیاسی جماعتوں کا بھی ایک کردار ہے اور انہیں ملک میں انصاف کی فراہمی اور نظام کی بہتری میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close