اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس وقت کسی کے ساتھ بات چیت نہیں ہو رہی ہے، طاقت کے ذریعے عوامی رائے کو دبانے کے نتائج خطرناک ہو تے ہیں۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں لانگ مارچ میں شریک ہیں، فواد چودھری ہردوسرے دن پوچھتے ہیں کہ جہلم کب پہنچیں گے؟ ابھی جو تاریخ دی ہے امید ہے کہ اس پر پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ طاقتور فوج پاکستان جیسے ملک کی ضرورت ہے، عمران خان کرپشن کو پاکستان کا سینٹرل ایشو کہتے ہیں، خون خرابے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان مارچ لائے تھے تو ہم نے ان کو انگیج کیا اور میٹنگزکیں، مسلط ٹولہ اپنے اربوں روپے کے کیسز معاف کرا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کوخوف ہے کہ الیکشن میں یہ فارغ ہو جائیں گے کیونکہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں