عمران خان کو سائیڈ لائن کرو اور۔۔۔ نواز شریف نے بڑی شرط عائد کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھا مفرور کہتا عمران خان کو سائیڈلائن کرو اور مجھے واپس لاؤ ، ملک میں جو حالات بن رہے ہیں اس سے خوف آتا ہے، عوام نے اگر فیصلے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا تو پھر وہ خود فیصلہ کرے گی۔

 

 

انہوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا اپنا ایجنڈا ہے، آصف زرداری کا اپنا ایجنڈا ہے، نوازشریف کا اپنا ایجنڈا ہے، لندن میں بیٹھا مفرور کہتا عمران خان کو سائیڈ لائن کرو اور مجھے واپس لاؤ ،لندن میں بیٹھا مفرور کہتا کہ میرے کیسز بند کیے جائیں،عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک میں استحکام کی کوشش کررہا ہے،عمران خان ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت رہے ہیں، عمران خان پر قوم کا اعتماد ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کو نہیں پتا کہ ارشد شریف کے ساتھ کیا نہیں ہوا؟ ملک میں جو حالات جنم لے رہے ہیں اس سے خوف آتا ہے، دہشت پھیلانے کی کوشش کی گئی کہ لوگ گھروں میں رہیں، لوگوں نے فیصلے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا تو پھر عوام فیصلہ کرے گی، لوگ دہشت پھیلانے کے باوجود نکل آئے اور اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں، پورا پاکستان جانتا ہے کہ فرد جرم لگنے والی تھی اور رات کو وزیراعظم بناد یا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو سنگین معاشی بحران تک پہنچا دیا ہے۔

 

 

اس سے قبل سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ٹویٹر پر کہا کہ رانا ثناء اللہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام، ناپاک کوشش کرے گا اور رسوا ہو کر گھر جائے گا۔مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے، نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہو گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 10 نومبرکو بھرپور حکمت عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔ راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا، 30 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان کام نہیں، اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تو فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close