وفاقی وزیر خرم دستگیر کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

گوجرانوالہ ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خرم دستگیر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ خرم دستگیر نے مان لیا کہ عمران خان مخالف بینرز وہ خود لگوا رہے تھے، ابھی تک خرم دستگیر کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ نجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں خرم دستگیر کو گرفتار کیا جائے، ان کو جیل میں ہونا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پی ٹی آئی کا معاملہ نہیں، ملکی سیاسی نظام کو بدلنے کے خواہشمند لوگ لانگ مارچ کا حصے بنیں، گھر میں بیٹھ کر تبدیلی نہیں آتی، اس کے لیے ہمیں عوام سے توقع ہے کہ وہ ساتھ دیں گے، ایون فیلڈ اپاٹمنٹس کے باہر گزشتہ رو زمظاہرے ہوئے، عوام کا مطالبہ ہے کہ ادارے آئینی کردار میں واپس جائیں۔دوسری طرف وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ریاست بلیک میل ہوکر مذاکرات نہیں کرتی، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ جائے حکومت ان کو سرپرائز دے گی، عمران خان کا باب بند ہو چکا ہے، اگلے چند دونوں میں قوم دیکھے گی عمران خان کو ایسا بندے کا پُتر بنائیں گے کہ یہ نشان عبرت بن جائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں پیسے دے کر لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے، مسلح افراد اسلام آباد لانے کے لیے اکٹھے کیے جارہے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ منفی تنقید کی ہے، اب تک حکومت کو روکا جارہا تھا چند دن میں علم ہوجائے گا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ جائے حکومت ان کو سرپرائز دے گی۔

 

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی مسلح جھتے سے مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران سمجھتا ہے ہر کام بندوق سے ہوگا، یہ شخص اپنا فیورٹ آرمی چیف لگانا چاہتا ہے، جب کوئی اپنی غلطی پہ نادم ہو تو معاف کرکے اس کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں، یہ نہیں ہوگا کہ آرمی چیف تمہاری فرمائش پر لگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close