وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین کامیاب، چینی صدر نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

بیجنگ (پی این آئی )وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے دوران چینی صدر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ” چین پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے کیلئے مدد جاری رکھے گا “۔

 

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ رائٹرز‘ نے چینی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ چین اور پاکستان کو اقتصادی راہداری کی تعمیر کے ساتھ مزید موثر انداز میں آگے بڑھنا چاہیے ، اس کے ساتھ ساتھ گوادر سمندر ی بندرگاہ کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بھی تیزی لانی چاہیے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے دو روزہ دورے کے دوران چینی کمپنیوں سے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے،کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔چین کی صف اول کی کمپنیاں پاکستان میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیارہو گئیں،چینی کمپنیوں نے کراچی میں پانی کی فراہمی اور10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پر بھی رضا مندی ظاہر کردی،چینی کمپنی نے آئندہ سال گوادرایئرپورٹ کی تعمیر مکمل کرنے کی یقینی دہانی کرا دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آگاہ ہوں ماضی میں بہت سے مسائل آئے، اس پر معذرت خواہ ہیں۔

 

وزیراعظم نے کہاکہ چینی کمپنیوں کو واجب الادا 160 ارب روپے کی ادائیگی کر چکے ہیں، 50 ارب روپے گزشتہ روز ادا کر دیئے ہیں، انہوں نے کہاکہ چینی درآمدی کوئلے کی ادائیگیوں میں ماضی میں مسائل آئے جس پر افسوس ہے، دیامر بھاشا منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل حل کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ چینی باشندوں کی ہلاکتوں کے واقعات پر دکھ اور افسوس ہے، مجرموں کو گرفتار کرلیا، انہیں مثالی سزا ملے گی ،انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close