مسلم لیگ (ن)کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، سپریم کورٹ نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ (ن)کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ۔۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ذوالفقار بھٹی کو حلقہ این اے 91 سے کامیاب قرار دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے انتخابی عذر داری سے متعلق معاملے کی سماعت کی جس دوران ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔

 

 

یاد رہے کہ عام انتخابات میں ذوالفقار بھٹی کامیاب قرار دیئے گئے تھے لیکن عدالتی حکم پر دوبارہ پولنگ کے بعد تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کو کامیاب قرار دیا گیا تاہم اب سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ذوالفقار بھٹی کو کامیاب قرار دیدیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close