وزیراعظم شہبازشریف کو کس کیس میں سزا ہونیوالی تھی لیکن بچا لیا گیا؟ عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

گوجرانوالہ (پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی ہماراسب سے بڑا مسئلہ ہے ،چھوٹا ملزم چوری کرکے جیل اور بڑا ڈاکوبوٹ پالش کرکے وزیراعظم بن گیا،شہبازشریف کو 16 ارب روپے کے کرپشن کیس میں سزاہونیوالی تھی ،سازش کے ذریعے شہبازشریف کو سزا سے بچایاگیا۔

 

 

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے چھٹے روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہے ہیں ،چاہتا ہوں حقیقی آزادی کیلئے پوری قوم نکلے ،جب تک معاشرے میں انصاف نہیں ہوتاخوشحالی نہیں آتی ،طاقتور اور کمزورکیلئے ایک قانون ہواسے انصاف کاکہتے ہیں ،انصاف کا مطلب ہے تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سنگاپور میں ایک لیڈر آیااور سب سے پہلے انصاف کا نظام قائم کیا،سنگاپور انصاف کی وجہ سے ہم سے آگے نکل گیا،انصاف کی فراہمی ہماراسب سے بڑا مسئلہ ہے ،چھوٹا ملزم چوری کرکے جیل اور بڑا ڈاکوبوٹ پالش کرکے وزیراعظم بن گیا،شہبازشریف کو 16 ارب روپے کے کرپشن کیس میں سزاہونیوالی تھی ،سازش کے ذریعے شہبازشریف کو سزا سے بچایاگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جوقومیں بڑے ڈاکوؤں کو سزا نہیں دیتی تھیں وہ تباہ ہو گئیں، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے کیسز ختم ہونا شروع ہو گئے ،آصف زرداری کے کیسز بھی ختم شروع ہوگئے ، اب کیخلاف کیسز ختم ہونا شروع ہوئے، این آر او ملنا شروع ہوا، ان کے خلاف گواہوں کے مرنے پر کسی نے نہیں پوچھا کہ کیوں مر گئے، مشرف نے ان کو چور کہا تھا، ان پر کیسز کئے، پھرمشرف نے ان کو این آر او دے دیا، یہ سب بری ہو گئے، کیسز ختم ہوگئے، کون ذمہ دارہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close