آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس، اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس، اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ سنا دیا۔۔۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نا اہلی کیلئے بھیجا گیا ریفرنس مسترد کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی جانب سے رکن قومی اسمبلی آصف زرداری کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھیجا گیا تھا ، ریفرنس میں آرٹیکل 62/63 کے تحت آصف علی زرداری کو نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی ۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر کو بھیجے گئے ریفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ آصف زرداری کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کے ثبوت موجود ہیں ، انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے دور میں توشہ خانہ سے تین عدد گاڑیاں لیں ، وہ بحیثیت صدر توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کے اہل نہ تھے ۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی تھی کہ آصف علی زرداری کی نا اہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں بھیجا جائے تا مگر سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف نے ریفرنس مسترد کر دیا اور فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close