وزیراعظم شہباز شریف کا نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت جلد ہی مکمل ہونے والی ہے جبکہ وہ مزید توسیع نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں ، ملک بھر میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی جبکہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار رکھنے والے وزیر اعظم شہباز شریف بھی بول پڑے ۔

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج میں اعلیٰ ترین تقرریوں کے معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی میں نہیں اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ مناسب وقت آنے پر کیا جائے گا۔دفاعی حکام کی جانب سے تاحال وہ سمری بھی ارسال نہیں کی گئی جس میں فوج کے سینئر ترین عہدوں پر تقرری کیلئے تھری سٹار جرنیلوں کے نام لکھے ہوں ۔ یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہوتا ہے کہ وہ سینئر جرنیلوں میں سے کس کو آرمی چیف اور کس کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم اپنے بھائی نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں اور اعلان سے قبل وہ اپنی اتحادی جماعتوں قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں