ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کو خواب میں کس کی زیارت ہوئی؟ واقعہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس کی تحقیقات کیلئے خصوصی انکوائری کمیشن بھی تشکیل دیا گیاہے تاہم اس صورتحال میں مقتول صحافی کی اہلیہ جویریہ صد یق کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنا خواب سنا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرہ کیا جارہاہے کہ جویریہ صدیق نے اپنے خواب میں حضرت خالد بن ولیدؓ کی زیارت کی ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں جویریہ صدیق کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”ارشد کی خواہش پوری ہو، لانگ مارچ کامیاب ہو ، لوگوں کو چاہیے کہ ارشد کو خراج تحسین پیش کریں اور وہاں پر جائیں ۔ “ جویریہ اپنا خواب سناتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”خواب میں ان کا ہاتھ نظر آتاہے ، نور آتاہے ، ان کا چہرہ نظر نہیں ا ٓرہاتھا ، وہ زرہ بکتر میں تھے ، پرانے زمانے کے جنگوں کے کپڑوں میں تھے ، انہوں نے اپنی تلوار ارشد کو دی اور جب ہاتھ ارشد پر رکھا تو وہ اُجلے ہو گئے ، ان کا چہرہ ، کپڑے چمکنے لگے ،اتنا زیادہ کہ مجھے آنکھیں بند کرنی پڑیں۔“سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں واضح طور پر جویریہ نے حضرت خالد بن ولیدؓ کی زیارت کا ذکر نہیں کیا بلکہ ایک نورانی شخصیت کی زیارت کا ذکر کیاہے جبکہ صارفین اسے حضرت خالد بن ولیدؓ کی زیارت قرار دے رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں