لانگ مارچ نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں حالی روڈ پر گزشتہ جمعہ کے روز ٹرک سے گر کر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا کارکن ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق حسن بلوچ نامی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا ریا تھا کہ اچانک درخت کی شاخوں سے ٹکرانے سے ٹکر سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا ، زخمی کارکن کو فوری طور پر سروس ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،

49 سالہ حسن بلوچ سوتر منڈی اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جس کی تدفین کردی گئی ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا، نئے شیڈول کے تحت لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا، عمران خان نے منگل کو چن دا قلعہ سے مارچ شروع کر کے گوندالا والا باغ پر ختم کیا ، لانگ مارچ آج بدھ کو ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا

جبکہ جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق جمعے کو گجرات سے لالہ موسی تک لانگ مارچ پہنچے گا، لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا، اتوار کو سرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close