2018کے الیکشن سے قبل سلیم صافی نے آرمی چیف سے عمران خان کے متعلق کیا بات کی ؟اہم انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے آرمی چیف سے ملاقات کے متعلق حامد میر کی بات کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے سلیم صافی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر نے ذکر کیا 2018کے انتخابات سے چند دن قبل ایک صاحب نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے مل کر کہا کہ آپ عمران خان کو لا تو رہے ہیں لیکن یہ آپ کے ساتھ وہ کرے گا کہ آپ کو پتہ چلے گا،میرے ذرائع کے مطابق آپ ہی

وہ صاحب ہیں ؟اس پر جواب دیتے ہو ئے سلیم صافی نے کہا کہ میں مناسب نہیں سمجھتا کہ آف دی ریکارڈ گفتگو کو منظر عام پر لاوں۔آرمی چیف کے منصب پر فائز شخصیت کے ساتھ آف دی ریکارڈ ملاقات تھی ،مجھے اس سوال کا جواب دینے پر مجبور نہ کریں۔شاہ زیب نے سوال کیا کہ اب تو تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں تو بطور صحافی آپ کو اپنا موقف پیش کرنا چاہیے ۔ سلیم صافی نے جواب دیامیں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ جو حامد میر صاحب کہہ رہے ہیں ،وہ شخص میں ہی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close