تحریک انصاف نے جو ٹارگٹ لگائے تھے پورے پاکستان میں ان کی تیاری مکمل ہوچکی، تہلکہ خیز انکشافات

فیصل آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جو ٹارگٹ لگائے تھے پورے پاکستان میں ان کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اگر عمران خان کا تعلق نہیں ہے تو باہر بیٹھے فرار ملزم کا کیا تعلق ہے، اسمبلی کی باتیں کسی کو بتانا بھی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے زبردست بڑھکیں لگائیں مگر ناکام وزیر داخلہ ثابت ہوئے ہیں،

اگر حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو الیکشن کرا کیوں نہیں دیتی۔ اسد عمر نے کہاکہ انہیں پتا ہے اگر الیکشن کرائے گئے تو ساری پی ڈی ایم ختم ہوجائے گی، حکومت بہت زیادہ خوفزدہ ہے، کسی اور سے نہیں اپنی قوم سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عوام میں کھڑے ہو کر دکھائیں، یہ ایک منٹ بھی عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے،شہباز شریف اب سوچیں حکومت ختم ہونے پر کہاں جائیں گے،

نواز شریف کے پلیٹی لیٹس گرتے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close